پی ٹی آ ئی احتجاج کے حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرے :رانا محمود اشرف
ڈسکہ(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا محمود اشرف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں بلکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔۔۔
اگر پی ٹی آئی عدلیہ کی بالادستی کی بات کرتی ہے تو انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احتجاج کے حوالے سے آنے والے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو کسی احتجاج کی نہیں بلکہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے پانچ بار ناکام مارچ کی پی ٹی آئی کال دے چکی ہے لیکن انہوں نے مہنگائی بے روز گاری کے خاتمے کیلئے ایک بھی مارچ نہیں کیا نہ ہی اس حوالے سے اپنی کوئی تجویز دی ہے ان کی سیاست صرف فرد واحد کے ارد گرد گھومتی ہے جو کسی بھی طرح سے اچھی بات نہیں ، سیاست کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کی جاتی ہے ۔