دھی رانی پروگرام نعمت سے کم نہیں:نوشین افتخار
ڈسکہ(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و ممبر قومی اسمبلی نوشین افتخارنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب دھی رانی پروگرام شروع کر کے متوسط طبقے کے ہاتھ مضبوط کر دئیے ہیں۔۔۔
سفید پوش افراد کے لئے آسانیاں پیدا کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرنا انسانیت کی خدمت کی بہت بڑی مثال ہے غریب و مستحق بچیوں کے لیے جہیز کا بندو بست کر کے انکی رخصتی بہت عظیم کارنامہ ہے ۔ غریب مستحق بچیاں جو کہ جہیز کیوجہ سے گھر بیٹھ جاتی ہیں اور انکے بالوں میں چاندی آجاتی ہے اور انکے ہاتھ مہندی سے پہلے نہیں ہو پاتے ایسے میں ‘‘پنجاب دھی رانی پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، مریم نواز نے بطور عورت دوسری عورت کا دکھ سمجھا اور ایک انقلابی منصوبہ شروع کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انقلابی اقدامات سے وہ سپر وزیر اعلیٰ ثابت ہو رہی ہیں جتنے منصوبے مریم نواز کے دور میں شروع ہوئے شاید پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے ۔