سیالکوٹ : سڑکوں پر پارکنگ سٹینڈز ، ٹریفک متاثر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کی آڑ میں ٹھیکیدار نے شہریوں سے جگا ٹیکس کی وصول شروع کر دی ،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں مجاہد روڈ، پیرس روڈ، خادم علی روڈ، شہاب پورہ روڈ، حاجی پورہ روڈ، ریلوے روڈ ، کمشنر روڈ میں ٹھیکیدارنے غیر قانونی طورپرسڑک پر قبضہ جما کر پارکنگ سٹینڈ قائم کر رکھاہے جو دکانوں اور بینک آنیوالے شہریوں سے موٹر سائیکل کھڑاکر نے کی مد میں غیر قانونی طور پرٹیکس وصول کر رہاہے ،پارکنگ سٹینڈ سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑتا ہے جس سے شہروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔واضح رہے کہ ٹھیکیدارمذکوردکانوں کے مالکان سمیت گاہکوں اور بینک آنیوالے شہریوں سے فی چکر30روپے پرچی وصول کر تاہے ۔ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے مذکورہ جگہ کا کوئی ٹھیکہ نہیں ہوا ، مذکورہ ٹھیکیدارخود ہی جگا ٹیکس کی وصولی کر رہاہے ،پوچھنے پرکارپوریشن کے افسر وں پر الزام عائد کر تاہے کہ ان کے حکم پر وہ ٹیکس وصول کر تاہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین سمیت اعلیٰ افسر وں سے فوری طور پرنوٹس لیتے ہو ئے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔