سرکاری نرخ نظر انداز ،سبزیاں دوبارہ مہنگی

سرکاری نرخ نظر انداز ،سبزیاں دوبارہ مہنگی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سبزی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا ،ٹماٹر 200روپے ، ادرک 600روپے،مٹر 280روپے ،مونگرے 300روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ نظر انداز کر دی گئی ۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی گئیں ۔کچھ عرصہ تک قیمتوں پر کنٹرول رہا لیکن اب دوبارہ سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ٹینڈے 220روپے سے بڑھ کر 300روپے ،کدو 120روپے سے بڑھ کر 200،پیاز 160روپے سے بڑھ کر 190روپے ،لہسن 680روپے ،ادرک 600،ٹماٹر 200روپے ،شملہ مرچ 200روپے ،مٹر 280روپے ،کریلے 250روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جن سبزیوں کی قیمت 120سے 150 روپے فی کلو تھی ان کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے جو قیمت لسٹ پر لکھی ہوئی ہے اس حساب سے کوئی سبزی نہیں مل رہی۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں زائد قیمت پر سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری لسٹ پر درج قیمت پر تو منڈی سے سبزی نہیں مل رہی اگر منڈی سے سبزی کم ریٹ پر ملے تو ہم بھی ریٹ کم کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں