نگار چوک پر زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبہ میں ہاکی گراؤنڈ،آسٹرو ٹرف بھی شامل

نگار چوک پر زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبہ میں ہاکی گراؤنڈ،آسٹرو ٹرف بھی شامل

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر) جی ٹی روڈ نگار چوک پر زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیم میں ہاکی گراؤنڈ اور آسٹرو ٹرف منصوبے کو بھی شامل کرلیا گیا جس کے بعد منصوبے کی لاگت 21 کروڑ روپے سے بڑھ کر 30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔

پنجاب حکومت کی طرف سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ نگار چوک پر10ایکڑ اراضی پر سپورٹس جمنزیم منصوبہ کی منظوری 2سال قبل ملی تھی ۔ ہزاروں من کچرا اٹھا کر گراؤنڈ کی لیولنگ کی گئی تھی۔ اس منصوبہ پر 21کروڑ 80روپے لاگت آنی تھی لیکن اب منصوبہ میں ہاکی گراؤنڈ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔ ہاکی گرائونڈ میں آسٹرٹروف بھی بچھایا جائے گا جس کے بعد منصوبہ کی لاگت30کروڑ روپے تک پہنچ گی ہے ۔منصوبہ کے تحت سپورٹس سٹیڈیم میں انٹر نیشنل سطح کی ہاکی آسٹروٹرف اور فٹ بال گراؤنڈ تعمیر ہونگی۔سٹیدیم کے اطراف میں اتھلیکٹس ٹریک بنائے جائیں گے ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کہنا ہے یہ منصوبہ گوجرانوالہ کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں، منصوبے کی تکمیل کے بعد سکولز، کالجز کی ٹیموں، مقامی کلبوں اور نیشنل لیول کے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں