کامونکے :کار کی ٹکر سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )نامعلوم کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں کزنوں میں سے ایک جاں بحق ہو گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے شجاعت کا بھانجا احمد رضا اور بھتیجا ذیشان پنجاب کالج کے سامنے جی ٹی روڈ پر کھڑے تھے کہ گوجرانوالہ سے آنے والی کار کی ٹکر سے دونوں زخمی ہو گئے جن کو لاہور ریفر کر دیا گیا تھا ،ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔