میانوالی بنگلہ:پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس بہتر کرنے میں نا کام
میانوالی بنگلہ(نمائندہ خصوصی )تمام تر دعوئوں کے باوجود پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس بہتر کرنے میں نا کام ، پی ٹی سی ایل کی سروس سست ہونے کے باعث نجی کمپنیوں کا انٹرنیٹ استعمال کرنے لگے۔۔۔
پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی سروس بہتر نہ کرنے پر پی ٹی سی ایل سے نالاں نظر آتے ہیں ۔ شہریوں کا کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کو چاہیے کہ سسٹم میں جدت لائے تاکہ صارفین سرکاری سروس کے استعمال کو ترجیح دیں۔