حافظ آباد:پر یس کلب الیکشن ، تمام عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب

حافظ آباد:پر یس کلب الیکشن ، تمام عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔

الیکشن بورڈ کے چیئرمین عبدالجبار رضا انصار ی کے مطابق چودھری جاوید اسد صدر ، حافظ عبدالقدیر سینئر نائب صدر ، سید ظہیر عباس شاہ، عصمت رشید چٹھہ نائب صدور ، کاشف احسان تارڑ جنرل سیکرٹری، حاجی شاہد عباس ناہرا جوائنٹ سیکرٹری، اعظم گوندل فنانس سیکرٹری ، مظہر حسین وڑائچ ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، مہر ابوبکر سیکرٹری اطلاعات اور رانا محمد عامر بلا مقابلہ آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ چیئرمین امجد پرویز چٹھہ نے نو منتخب عہدیدار وں سے حلف لیا۔ نو منتخب صدر چودھری جاوید اسد کا کہنا تھا کہ مثبت صحافت کے ذریعے علاقائی مسائل کو اُجاگر کرنے اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں