ماسٹر ٹائلز نے 20 ماہ بعد دوبارہ کام شروع کر دیا

ماسٹر ٹائلز نے 20 ماہ بعد دوبارہ کام شروع کر دیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے باعث ماسٹر ٹائل 20 ماہ بعد بحال ہوگئی ، ماسٹر ٹائلز بند ہونے سے گورنمنٹ کو 20 ماہ میں 30 ارب کا نقصان ہوا۔۔۔

 فیکٹری کی بحالی سے ہزاروں ورکرز کو روز گار ملے گا اور پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ماسٹر ٹائلز شیخ محمود اقبال نے ماسٹر ٹائلز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گوجرانوالہ میں واقع پاکستان کی سب سے بڑی ٹائل مینو فیکچرر کمپنی ماسٹر ٹائلز 20 ماہ کی مدت کے بعد بحال ہوگئی۔ چیئرمین شکیل ٹریڈنگ حاجی زاہد شکیل نے کلن چلا کر فیکٹری کی بحالی کا آغاز کیا ۔ اس سلسلے میں ماسٹر ٹائلز فیکٹری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے ماسٹر ٹائلز کے ڈیلز ،سپلائرز سمیت سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او شیخ محمود اقبال کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماسٹر ٹائلز 32 سال سے پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہا، ماسٹر کی ری اوپنگ خوش آئند ہے اس سے نہ صرف ہزاروں مزدوروں کو روز گار ملے گا بلکہ پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔ شیخ محمود اقبال کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کا مشکور ہوں جو ہمارے مسئلے کو پرائم منسٹر سیکرٹریٹ اور جی ایچ کیو تک لے کر گئے اور انہوں نے اس بات کا نوٹس لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں