حامد ناصر چٹھہ کی ناصر چیمہ سے ملاقات ، بہنوئی کی وفات پر تعزیت
![حامد ناصر چٹھہ کی ناصر چیمہ سے ملاقات ، بہنوئی کی وفات پر تعزیت](https://dunya.com.pk/news/2024/December/12-18-24/news_big_images/2448764_69269798.jpg)
راہوالی(نمائندہ دنیا )سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ نے مرکزی دفتر پی پی 59میں ایم پی اے ناصر چیمہ سے ملاقات کی ، ناصر چیمہ سے انکے بہنوئی ظفراﷲ چیمہ سابق ڈائریکٹر زراعت کی وفات پر دعائے مغفرت کی۔
ناصر چیمہ نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکمران جماعت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جتنے ظلم کیے ہیں اسکی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی اسکے باوجود کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ، پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے اور یہی مسلط حکمران جماعت کا سب سے بڑا روگ ہے ،جب بھی نئے الیکشن ہونگے چوروں کا ٹولہ سابق الیکشن کو بھول جائے گا ۔