انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لیے پارلیمانی ورکنگ گروپ کی سہ ماہی میٹنگ
جامکے چٹھہ (نامہ نگار) سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سمگلنگ آف مائیگرنٹس اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لیے پارلیمانی ورکنگ گروپ کی سہ ماہی میٹنگ ہوئی۔
چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی عدنان افضل چٹھہ نے میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے بچوں کی سمگلنگ کے خاتمے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ بچوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے ۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن اور ایم پی اے سارہ احمد نے بچوں کی سمگلنگ کے سنگین مسئلے پر زور دیا اور اس جرم کے خاتمے کے لیے مضبوط پالیسی سازی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔