وزارت تعلیم کے زیر اہتمام ’’کشمیر جنت نظیر‘‘ فیسٹیول شروع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیراہتمام دو روزہ ’’کشمیر جنت نظیر‘‘ فیسٹیول ہفتے کو اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف ایٹ ون میں شروع ہو گیا۔
مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام تھے جنہوں نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ دیگر معزز مہمانوں میں سابق وزیر برائے مذہبی امور راجہ ظفرالحق، پارلیمانی سیکر ٹری برائے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت فرح ناز اکبر، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور وفاقی سیکرٹری برائے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین احمد وانی شامل تھے، انجینئر امیر مقام نے فیسٹیول کے انعقاد کو بھرپور سراہا اور کشمیری ثقافت کے فروغ میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔