قائد اعظم آ ئیڈیل ،خدمات ناقابل فراموش :عدنان چٹھہ

 قائد اعظم آ ئیڈیل ،خدمات ناقابل فراموش :عدنان چٹھہ

علی پور چٹھہ( تحصیل رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران علی پور چٹھہ کا قائد ڈے پرتقریب کا انعقاد، ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے کیک کاٹا۔

صدر ذوالفقار علی بھٹو نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قا ئدکے فرمودات ہی ملک کو نمایاں کر سکتے ہیں ، با بائے قوم جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے اور اپنے محسنوں کو یاد رکھنا ایمان کی نشانی ہے ۔ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہی ہمارے ہیرو اور سیاسی آئیڈیل ہیں بانی پاکستان کی آزادی کی مسلسل جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،انہی کی بدولت ہمیں الگ آزاد وطن ملا ، ان کی یاد قیامت تلک دلوں میں زند و جاوید رہے گی،اب ہمیں مل کر ملک و ملت کی فلاح کے لیے بابائے قوم کے سنہری اصولوں کو اپنا کر اپنی جہدوجہد جاری رکھنی ہے ۔ اس موقع پر شفیق الرحمن طیب ڈار، اعجاز احمد سندھو،چودھری امجد علی رندھاوا، عاصم علی راجپوت، انصر اقبال بھٹی، عمران اسحاق، فیصل ظہیر، الطاف حسین بھٹی، خالد لطیف چغتہ، فیصل ستار، نوازش علی بٹ، عنصر جاوید تارڑ، مہر ادریس،اویس علی گوندل، ملک شبیر، سرفراز احمد بھٹی و دیگر تاجر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں