ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،سٹاف کی 3500 سیٹیں خالی

ہسپتالوں میں  ڈاکٹرز،سٹاف کی  3500 سیٹیں خالی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سال 2024 میں بھی گوجرانوالہ ڈویژن کے 21 سرکاری ہسپتالوں میں 3500 ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی سیٹوں پر بھرتی نہ ہوسکی تاہم میڈیکل کالج سے ملحقہ نیا ٹیچنگ ہسپتال فعال ہو گیا ۔

میڈیکل کالج انتظامیہ نے عارضی طور پر چند ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کو بھرتی کیا لیکن تاحال متعدد شعبہ جات کے سٹاف کی سیٹیں خالی پڑی ہیں اورمیڈیکل ایکوپمنٹس کی بھی کمی ہے اس کے علاوہ دیگرہسپتالوں ،مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی کمی کے باعث مریضوں کودشواری کا سامنا ہے ،گوجرانوالہ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں300 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سیٹیں خالی ہیں ،باقی اضلاع کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں1100 ڈاکٹروں اوردیگر شعبہ جات کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں ضلع کے باقی 16 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بھی ایک ہزار ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سیٹیں خالی ہیں ،ہسپتالوں کے سربراہوں نے متعدد بار سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور حکومت کو منظوری کیلئے درخواستیں ارسال کیں مگر بھرتی کا عمل مکمل نہ ہوسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں