پنڈی بائی پاس فلائی اوور کے نیچے پارک میں اوپن ڈور سپورٹس ارینا کے قیام کا فیصلہ

پنڈی بائی پاس فلائی اوور کے نیچے پارک میں اوپن ڈور سپورٹس ارینا کے قیام کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے پنڈی بائی پاس شہباز شریف فلائی اوور کے نیچے پارک میں اوپن ڈور سپورٹس ارینا کے قیام کا فیصلہ کر لیا ۔۔۔

 منصوبے پر آئندہ چند روز میں کام کا آغاز کردیا جائے گا، سپورٹس ارینا کے لیے جگہ کی نشاندہی کرلی گئی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کرسمس کی چھٹیوں کے بعد شہر میں صفائی امور کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کیلئے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ شہباز شریف فلائی اوور (پنڈی بائی پاس)، جی ٹی روڈ، گرین بیلٹس، دال بازار، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں و کنٹریکٹرز کو تمام کوڑا پوائنٹس فوری کلیئر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے شہباز شریف فلائی اوور(پنڈی بائی پاس)کے دورہ کے موقع پر کہا کہ فلائی اوور کے نیچے پارک میں جدید طرز کا سپورٹس ارینا قائم کیا جائے گا جہاں آئوٹ ڈور سپورٹس سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سپورٹس ارینا میں جاگنگ، فٹنس کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں