سمبڑیال:قتل کامقدمہ،ملزم کو سزائے موت،5 لاکھ جرمانہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ملک محمد مشتاق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کی عدالت نے تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ موضع چک ملوکا سیالکوٹ کے مشہور مقدمہ قتل میں ملوث ملزمان محمد ادریس کو۔۔۔
سزائے موت اور 5 لاکھ روپے معاوضہ، رانا اشفاق عرف را نا اسحاق کو جرم 109 ایما/ سازش کرنے پر 25 سال قید اور 3لاکھ معاوضہ، محمد بلال عرف بالا ولد محمد اسلم سکنہ چک نمبر 49 گ ب ضلع فیصل آباد کو عمر قید اور 3لاکھ روپے معاوضہ، شاہ میر عرف عمیر کو 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم سنایا گیا استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد ادریس وغیرہ نے مورخہ29-03-2023 کومنشیات فروخت کی مخبری کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ نوجوان ذیشان کو قتل کر دیا تھا۔