سمبڑیال:تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے پر پولیس وین پر ڈاکوں کی سیدھی فائرنگ ،پولیس اہلکارمعجزانہ طورپر محفوظ ،پولیس وین کی فرنٹ سکرین فائرلگنے سے ٹوٹ گئی۔۔۔
ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ۔تھانہ سمبڑیال کے علاقہ نہر اپر چناب پٹری الیوالی پل کے قریب گشت پرمامور پولیس وین کو اگوکی کے شہری قیصر محمود ولد سہیل احمد نے بتایا کہ آگے پٹری پر تین کس مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکولوٹ مار کررہے تھے پولیس وین پر سوار پولیس اہلکاروں نے اُن کا تعاقب کیا تو ملکھانوالہ پل نزد کوٹلی نوناں کے قریب ڈاکوں نے پولیس وین پر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکارمعجزانہ طورپر محفوظ رہے جبکہ پولیس وین کے دائیں طرف فائر لگنے سے سکرین ٹوٹ گئی اورڈاکو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔