کامونکے :لڑائی جھگڑے ،دو خواتین سمیت تین افراد پر تشدد
کامونکے (نامہ نگار ) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔
گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی پر نواحی گاؤں تھپنالہ کے گلفام اور اُسکی اہلیہ سیدرہ کو علی حسن اور افتخا ر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گھریلو ناچاقی پر موڑ ایمن آباد کی لائبہ سے اُسکے خاوند نے مار پیٹ کی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔