سمبڑیال:روٹی نان سرعام من مانی قیمتوں پر فروخت

 سمبڑیال:روٹی نان سرعام من مانی قیمتوں پر فروخت

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )انتظامیہ کی غفلت ،چشم پوشی کے باعث سمبڑیال وگردونواح میں روٹی نان سرعام من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی۔۔۔

مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی ،غفلت اورمجسٹریسی نظام غیر فعال ہونے کے باعث سمبڑیال شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کا عمل غیر فعال ہونے اورمجسٹریٹ حضرات کی طرف سے آنکھیں بند کیے جانے پر نان بائیوں ،تندورں ، ہوٹلوں پر روٹی نان کی سرکاری مقررہ کردہ قیمتوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے شہریوں سے من مانے وصول کرنے کا عمل جاری ہے بالخصوص سمبڑیال شہر ،بابوغلام نبی روڈ، موڑ سمبڑیال، جیٹھی کے روڈ ، محلہ فضل پورہ ، بیگووالہ اڈہ ، بھوپالوالہ ، ساہووالہ روڈودیگر علاقوں میں قائم ہوٹلوں ،تندوروں پر حکومتی نرخنامہ 100گرام روٹی 14 روپے بجائے 20روپے جبکہ نان20روپے کی بجائے 25روپے تا30روپے تک سرعام فروخت کیا جارہا ہے جبکہ چیکنگ کے حوالے سے ڈیوٹی اوقات کار ختم ہونے کے بعد سرکاری نرخوں سے زائد کم وزن پر روٹی نان کی فروخت کا سلسلہ تیز ہوجاتا ہے ، شہریوں نے نان روٹی کی من مرضی قیمتوں کی وصولی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سمبڑیال میں مجسٹریسی نظام فیل قرا ر دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں