جمخانہ گجرا ت کے انتخابات،رخسار میلو سیکرٹری منتخب
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)جمخانہ گجرا ت کے انتخابات،رخسار میلو بھاری اکثریت سے سیکرٹری منتخب۔ ڈاکٹر مجتبیٰ حیدر، گل زمان بٹ، یاسر وڑائچ نت، اعتزاز بھٹی ممبر بورڈ آف گورنر منتخب ہوئے۔۔۔
شعیب کائرہ اور کاشف جاوید کو شکست کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق جمخانہ گجرات کے انتخابات 2024-25ء میں چوہدری رخسار میلو 664 ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ اُن کے مد مقابل مرزا خالد جاوید کو 88 ووٹ ملے ۔ سیکرٹری کے انتخابات میں 767 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 15 ووٹ کینسل کئے گئے ۔ ریٹرننگ آفیسر الیکشن جمخانہ گجرات محمود اقبال گوندل نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ممبر بورڈ آف گورنر کے انتخابات میں ڈاکٹر سید مجتبیٰ حیدر کو 567 ووٹ ، گل زمان بٹ کو 497 اور اعتزاز اصغر بھٹی کو 449 ووٹ ملے جو کہ ممبر بورڈ آف گورنر منتخب ہوئے ۔ شعیب عالم کائرہ نے 417 ووٹ اور حافظ کاشف جاوید نے 333 ووٹ حاصل کئے او ر شکست سے دوچار ہوئے ۔ انہوں نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ممبر بورڈ آف گورنر کے 767 ووٹ کاسٹ ہوئے ، 3 ووٹ کینسل ہوئے ، پولنگ صبح9 سے 5 بجے تک جاری رہی۔ ریٹرننگ آفیسر کی معاونت عظمت فرید وڑائچ نے کی۔ منتخب ہونے والے سیکرٹری رخسار میلو نے کامیابی کے بعد تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گجرات جمخانہ کے ممبران نے اُن پر جو اعتماد کیا ہے وہ اُس پر پورا اتریں گے ۔