کمشنر کا شہر کا دورہ ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ

 کمشنر کا شہر کا دورہ ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کا ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ گوجرانوالہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔۔۔

تجاوزات کے خلاف گھنٹہ گھر، اردو بازار، نیائیں چوک کے اطراف کیے گئے آپریشن کا جائزہ، بیوٹیفکیشن شیرانوالہ باغ تا شاہین آباد، سپورٹس جمنازیم شیخوپورہ موڑ، سپورٹس ارینا اور سیوریج پراجیکٹس پر کام کا معائنہ کیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق اوور ہیڈ برج کے نیچے دستیاب جگہ پر سپورٹس ارینا کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے نیز منصوبہ سے یہاں تجاوزات کا خاتمہ ہوگا اور اس جگہ کو دیگر منفی مقاصد کے لیے بھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ کمشنر نے جی ٹی روڈ پر گلشن پارک کے قریب سیوریج پراجیکٹ پر کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں