سمبڑیال:گاڑی میں سوار 5 افراد سے بھا ئی اسلحہ برآ مد

 سمبڑیال:گاڑی میں سوار  5 افراد سے بھا ئی اسلحہ برآ مد

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )کھمبرانوالہ پٹرولنگ پولیس کی کاروائی ایئرپورٹ روڈ ابیالہ چوک میں دوران چیکنگ کیری ڈبہ میں سوار5افراد سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

 سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع ابیالہ چوک میں کھمبرانوالہ پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر محمد ندیم نے ہمراہ عملہ کے دوران چیکنگ کیری ڈبہ AEW-401 میں سوار پانچ ملزم سکیو رٹی یونیفارم میں ملبوس شاہ زیب ولد گل خان سکنہ اورکزئی ایجنسی ، خالد خان سکنہ تحصیل باڑا ،شہباب دین سکنہ وزیرستان ،رحیم اﷲ ،انس خان سکنہ کے پی کے سے دوران تلاشی کیری ڈبہ میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ جن میں ایک عدد 223 بوررائفل ،222 رائفل ، 12بوررائفل ،44بوررائفل 2عدد برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرادیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں