کارکنوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے :ناصر چیمہ

 کارکنوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے :ناصر چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ایم پی اے چودھری محمد ناصر چیمہ نے کہا کہ ہم کارکنان کو کسی صورت میں بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم انکے ساتھ ہیں ساتھ رہیں گے یہ ہمارے سروں کا تاج اور فخر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی 59چوہدری محمد ناصر چیمہ اور قاضی واصف ندیم بھتیجا سابق ایم این اے میاں طارق محمود کے ہمراہ نو مئی کے مقدمات میں رہا ہونے والے اسیر منیب احمد گھر محلہ گڑھی شاہو ملاقات کے موقع پر کیا،اس موقع پر عمران بیگ کامران جرال، محمد اکرم پپو وڑائچ،ذیشان اقبال ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے رہائی پانے والے منیب احمد کو سینے سے لگایا،مبارک باد دی ۔منیب احمد کے والد محمد نوید بٹ و اہلخانہ نے ناصر چیمہ و قاضی واصف ندیم کا والہانہ استقبال کیا ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں