ہیڈبمبانوالہ :کنڈن سیان تا گوجرہ روڈ خستہ حالی کا شکار

ہیڈبمبانوالہ :کنڈن سیان تا گوجرہ روڈ خستہ حالی کا شکار

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار ) کنڈن سیان تا گوجرہ روڈ خستہ حالی کا شکار 2 کلو میٹرکی تعمیرکے بعد سڑک کا کام ٹھپ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کنڈن سیان تا گوجرہ روڈ عرصہ دراز سے عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں سے دیگرٹرانسپورٹ تو کیا موٹر سائیکل پر سفر کرنا بھی دشوار ہو چکا ہے جس کی وجہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں متعدد بار اس سڑک کی از سر نو تعمیر کے نام پر ووٹ لیے گئے لیکن بر سر اقتدار آنے پر سب وعدے ماضی کا حصہ بن گئے چند ماہ قبل گوجرہ کی جانب سے اس سڑک کی تعمیر شروع کی گئی مگر2 کلو میٹر کی تعمیر کے بعد ہی کام ٹھپ ہو گیا جس سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے علاقہ مکینوں سیٹھ مٹھو ،سابق کو نسلرز امان اﷲ سیان، احسان اﷲ سیان اور پیر زاہد محمود نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں