پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا 23واں بیج اختتام پذیر

 پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا 23واں بیج اختتام پذیر

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تیئیسویں بیج کی اختتامی تقریب کا انعقاد سی پی اوآفس گوجرانوالہ میں کیا گیا۔

سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم کی ہدایت پردو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسر وں نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے میں لیکچرز دئیے اور وزٹ کرائے ۔پروگرام کی اختتامی تقریب سی پی اوآفس گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی۔طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹررضاتنویر سپرانے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضاتنویر سپرا نے انٹرنیز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے اور فرینڈز آف پولیس کے بیجزبھی لگائے ۔ دو ہفتوں پر محیط پروگرام میں پولیس کے سینئیر افسران نے انٹرنیز کو پولیسنگ، پولیس کے تجدیدی اقدامات اورSIPS و دفاتر، فرنٹ ڈیسک، میثاق سینٹر،تحفظ مرکز،ویمن انکلیو، خدمت مراکز، انوسٹی گیشن، آپریشن، آئی ٹی، اور دیگر دفاتر میں پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے پولیس اور شہریوں کے درمیان مؤثر اشتراک سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں