فٹ پاتھوں پر دوبارہ تجاوزات مافیا قابض

فٹ پاتھوں پر دوبارہ تجاوزات مافیا قابض

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر فٹ پاتھ پر تجاوزات کی بھرمار ،جس کے باعث پیدل چلنے والوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔

انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے آپریشن کے بعد پتھارے دار دوبارہ قابض ہونے لگے ۔ گوجرانوالہ میں اندرون شہر جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ پھاٹک سے ڈیوڑھا پھاٹک تک فٹ پاتھ ہے جہاں پتھارے داروں نے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ بزرگ افراد خواتین اور بچوں کو فٹ پاتھ کی بجاِئے جی ٹی پر چلنا پڑتا ہے جس کے باعث اکثر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔جب کوئی موٹر سائیکل سوار یا کارسوار فٹ پاتھ پر لگے سٹالز سے خریداری کے لیے روکتے ہیں تو روڈ پر رش لگ جاتا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے باجود فٹ پاتھ پر تحاوزات قائم ہوحاتی ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے فٹ پاتھ پرقابض مافیہ کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے تاکہ فٹ پاتھ پرپیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں