وزیرآباد میں عون عباس چٹھہ کو تحصیلدار تعینات کر دیا گیا
وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیرآباد میں عون عباس چٹھہ کو تحصیلدار تعینات کر دیا گیا۔نئے تعینات ہونیوالے تحصیلدار عون عباس چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ویژن کے۔۔۔
مطابق ضلع کی سطح پر کھلی کچہریاں لگاکر عوام کے مسائل حل کرانے کی کوشش جاری کھیں گے اور عوام کوانکی دہلیز پر ریلیف پہنچانے کو ممکن بنائینگے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکار عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں جو اہلکار عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنا اسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔