حافظ آباد:صفائی ستھرائی نہ ہونے پر مکینوں کا احتجاج

حافظ آباد:صفائی ستھرائی نہ ہونے پر مکینوں کا احتجاج

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے محلہ ببن بخاری میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام اور سینٹری ورکرز کی عدم موجودگی سے جگہ جگہ تعفن پھوٹنے لگا ،علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔

نصیر احمد بٹ، مہر محمد اشرف اور منور احمد بھٹی کی قیادت میں علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نجی کمپنی کو صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ دیاگیا ہے شہر جوہڑنما شکل اختیار کرتا چلا جارہاہے ۔نجی کمپنی کے ملازمین مین شاہراہوں کو صاف کرنے تک محدود ہوچکے ہیں جبکہ شہر کے گلی محلوں کی حالات دن بدن ابتر ہورہی ہے اور وہاں پر نہ تو خاکروب آتے ہیں اور نہ ہی صفائی ستھرائی کی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی وغلاظت پھیلنے سے تعفن پھوٹ رہاہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں