ملکوال :ابلتی نا لیاں ، کوڑے کے ڈھیر ، مکینوں کی زندگی اجیرن

ملکوال :ابلتی نا لیاں ، کوڑے کے ڈھیر ، مکینوں کی زندگی اجیرن

ملکوال (سٹی رپورٹر) ملکوال کے بیشتر علاقوں کی طرح محلہ شیرانوالہ بھی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا شکار، گندگی اور غلاظت کے ڈھیر، جگہ جگہ ابلتی ہوئی نالیاں اور بدبودار پانی نے باسیوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔

ملکوال کے محلہ شیرانوالہ کو ٹی ایم اے اور عوامی نمائندوں نے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے نظر انداز کر رکھا ہے ، گلیاں گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، جہاں نہ صرف چلنا دشوار ہو گیا ہے بلکہ یہ بیماریوں کا خدشہ پھیل رہا ہے ، صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے شہریوں کو بدترین مسائل کا سامنا ہے جبکہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈی سی منڈی بہائوالدین سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں