تحریک انصاف اقتدار کیلئے مذاکرات کررہی :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کے حصول کیلئے مذاکرات کررہی ہے ۔۔۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا سرٹیفائیڈ صادق و امین چور اور کرپٹ ثابت ہوگیا،بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ نے اقتدار پر قابض ہوکر کرپشن و بدعنوانی کے جھنڈے گاڑے ،پنکی اور گوگی کی کرپشن و لوٹ مار کے چرچے ہر پاکستانی کی زبان پر ہیں،بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ مذہب کارڈ کھیل کر ملکی خزانہ لوٹنے میں مصروف رہے ،عمران خان کو چوری ثابت ہونے پر احتساب عدالت نے سزا سنائی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ سیالکوٹ بائی پاس بسم اللہ کالونی میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیگی رہنما احمد چھینہ ایڈووکیٹ،جاوید چھینہ،غفور چھینہ و دیگر بھی موجود تھے ۔