حافظ آباد :انجمن طلبہ اسلام کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

حافظ آباد (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )انجمن طلبہ اسلام کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی۔۔۔
نائب صدر صاحبزادہ پیر محمد ضیا اﷲ قادری نے کہا کہ تحریک اہلسنت پاکستان مقام مصطفی ؐکے تحفظ اور نظام مصطفی ؐ کے نفاذ اتحاد اہلسنت اور عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے ملک میں درپیش مسائل کا حل فقط نظام مصطفی ؐمیں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اگر اپنا اپنا کام کرے اور دوسرے اداروں میں مداخلت نہ کرے تو پاکستان کا سیاسی معاشی نظام مستحکم ہوسکتا ہے چیف آف آرمی سٹاف سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت فوج کے سر ہے ،لہذا پاراچنار میں حالات درست کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے انجمن طلبہ اسلام کے نومنتخب صدرعلامہ اعجاز احمد عدن چشتی ،سینئر نائب صدرمحمد ابوبکر رضوی، نائب صدر حافظ امان اعجاز،جنرل سیکرٹری علامہ اجمل چشتی عظیم سلطان قادری اور دیگر عہدیدار وں سے حلف لیا۔