انجمن تاجران لیس اینڈ زری مارکیٹ کسیرا بازار کے تمام عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران لیس اینڈ زری مارکیٹ کسیرا بازار کے انتخابات، تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔۔۔
چودھری شبیر مہرصدر اورثمر منیرجنرل سیکرٹری چن لئے گئے ، انجمن تاجران لیس اینڈ زری مارکیٹ کسیرا بازار کی سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں اراکین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سال کیلئے بھی تمام کابینہ کو پھر منتخب کر لیا،دیگر عہدیدار وں میں شاہد ندیم نائب صدر،منیب شہزاد جوائنٹ سیکرٹری،صغیر احمدسیکرٹری اطلاعات،ارشد جاوید فنانس سیکرٹری اورابراہیم خان سکیورٹی انچارج شامل ہیں ۔