تھانہ کوتوالی کے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کرپشن کی شکایات پر معطل

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ کوتوالی کے سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو کرپشن کی شکایات پر معطل کر دیا گیا ۔
ترجمان پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشہ روز تجاوزات کے حوالے سے جاری آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے افراد کو طمع نفسانی کی خاطر پولیس نے چھوڑ دیا تھا جس کی شکایات شہریوں نے ڈی پی او کو دی جس پر انہوں نے ایکشن لے لیا۔