راہوالی:کینٹ ویو المنصورہ سوسائٹی کی نومنتخب رجیم نے حلف اٹھا لیا

راہوالی:کینٹ ویو المنصورہ سوسائٹی  کی نومنتخب رجیم نے حلف اٹھا لیا

راہوالی (نامہ نگار )کینٹ ویو المنصورہ سوسائٹی کی نومنتخب رجیم کے 4عہدیدار وں و7 ایگزیکٹو ممبران نے نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔

 حلف برداری کی تقریب کا انعقاد سوسائٹی کے دفتر میں کیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر کوآپریٹو سوسائٹی حافظ منیب احمد نے نومنتخب صدر علی عرفان وڑائچ، نائب صدر آصف بھدر، سیکرٹری حافظ مقصود احمد بٹ، فنانس سیکرٹری نوید یوسف، ایگزیکٹو ممبران الیاس چیمہ، عامر بٹ، خالد محمود بٹ، نواز وڑائچ، سجاد احمد چیمہ، لطیف مغل اورڈاکٹر شہزادہ چٹھہ سے حلف اٹھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں