پرانے ٹائروں سے فرنس آئل بنانیوالی فیکٹری کے زہریلے دھویں سے بیماریاں پھیلنے لگیں

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)بوتالہ جھنڈا سنگھ کے قریب پرانے ٹائروں سے فرنس آئل بنانے والی فیکٹری کی چمنی سے نکلنے والے دھویں سے لوگ کینسر جگر ہیپاٹائٹس اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔۔۔
فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے لگا ،محکمہ ماحولیات با اثرفیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی سے گریز کرنے لگے ، تحصیل صدر کے علاقے میں فرنس آئل بنانے والی فیکٹری کی چمنی سے نکلنے والے دھویں سے قریبی دیہات بوتالہ جھنڈا سنگھ،ٹھیڑی گلاں ،نت ،بھوماں باٹھ کے لو گ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں غلام عباس ورک ،ارشد گل ،محمد اقبال،مشتاق احمد و دیگر اہل دیہہ نے روزنامہ دنیا سروے ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھویں سے فصلیں بھی زہریلی ہو جاتی ہیں۔ اہل دیہہ نے الزام عائد کیا کہ بااثر فیکٹری مالکان سے محکمہ ماحولیات نے مبینہ طور پر مک مکا کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کارروا ئی نہیں کی جاتی ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر حکام نوٹس لیں۔