نوشہرہ ورکاں:غیر قانونی تشہیری بورڈ لگانے پر 40 دکانیں سیل

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )تشہیری بورڈ حکومتی ہدایات کے مطابق نہ لگانے پر40سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں ۔
بتایاگیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق دکانوں کے باہر سائن بورڈ آویزاں نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ نے سپرنٹنڈنٹ میاں رضوان اور انکروچمنٹ انسپکٹر عمران نذیر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کڑیال روڈ پر40سے زائد دکانیں سیل کردیں، دکانیں سیل ہونے پر تاجر پریشانی کا شکار ہو گئے اور سرکاری ہدایات کے مطابق بورڈ بنوانے کے لیے دوڑیں لگ گئیں۔