اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ،بلاول بھٹووزیراعظم ہوں گے :کائرہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )پیپلزپارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیرقمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ،بلاول بھٹووزیراعظم ہوں گے۔۔۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو باصلاحیت سیاستدان ہیں ان کو بطوروزیرخارجہ جو سواسال ملااس میں انہوں نے ثابت کیاکہ وہ باصلاحیت سیاستدان ہیں،انہوں نے ملک کے اندربھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنویااور عالم میں بھی ،قمرزمان کائرہ نے دعویٰ کیاکہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے۔ ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت 5سال پورے کرے گی اور اگلاالیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی ۔