انٹرن شپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی:ڈاکٹر رضا تنویر
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اورسٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم کی ہدایت ۔۔
پردو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسر وں نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے میں لیکچرز دئیے اور وزٹ کرائے ۔پروگرام کی اختتامی تقریب اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی۔طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویرسپرا نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔