گلیانہ میں بیوہ کی زمین سے درخت چوری کرلیے گئے

گلیانہ میں بیوہ کی زمین سے درخت چوری کرلیے گئے

گجرات (نامہ نگار ) گلیانہ میں بیوہ کی زمین سے درخت چوری کرلیے گئے ، تھانہ گلیانہ کے گاؤں مکوال میں بیوہ نسرین اختر کی زمین سے مختلف اقسام کے درخت چوری کاٹ لیے گئے۔

 ، پولیس نے خاتون نسرین اختر بیوہ محمد اخلاق کی رپورٹ پر درخت چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ ٹانڈہ کے گائو ں لاٹیاں میں اوورسیز پاکستانی مجیب اعظم کی زمین سے مٹی مالیتی 30 ہزار روپے چرا لی گئی، پولیس نے مجیب اعظم کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گاؤں کوٹ گھکہ میں زمیندار کے ڈیرہ سے رسہ گیر کٹی اور کٹا کھول کر لے گئے ، تھانہ منگووال کے گاؤں کوٹ گھکہ میں زمیندار محمد سجاد ولد محمد نذیر کے ڈیرہ مویشیاں سے رسہ گیر ایک کٹا اور ایک کٹی مالیتی ساڑھے 5 لاکھ روپے کھول کر لے گئے ، پولیس نے زمیندار محمد سجاد کی رپورٹ پر نامعلوم رسہ گیروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں