صدر ،وزیر اعظم ڈاکٹرز کو معاشی قتل سے بچا ئیں:میاںزاہد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)صدر پاکستان اوروزیراعظم ڈاکٹرز کا معاشی قتل ہونے سے بچائیں ،ریاست ماں جیسی ہو تی ہے ،ڈاکٹر کمیونٹی بہت پریشان اور ڈسٹرب ہے ۔
صدر پرائیویٹ ہاسپیٹل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈاکٹر میاں زاہد نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت آسمان کو ٹچ کر رہی ہے ، ڈاکٹر بھی اسی معاشر ے کا حصہ ہیں اور اس کے اثرات یقیناً ڈاکٹرز پر بھی اسی طرح آ تے ہیں ،اوپر سے روز کوئی نہ کوئی نیا ٹیکس لگ کر آجاتا ہے ، ایف بی آ ر والے آئے روز ڈاکٹرز کو بھاری جرمانے کے نوٹس بھیج رہے ہیں اور دھمکی دی جاتی ہے کہ پی او ایس کی تنصیب نہ کر ائی تو ہسپتالوں کو سیل کردیں گے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ کوئی چیز یہاں فروخت نہیں کرتے بلکہ لازمی خدمات مہیا کر تے ہیں ، اس وجہ سے پرائیویٹ ہاسپیٹل میںPOS کی انسٹالیشن کسی صورت بنتی ہی نہیں، خدارا ہمیں بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے ، ڈاکٹر شریف کیمونٹی اور قانون پر عمل پیرا ر ہنے ے والے لوگ ہیں دوسری طرف وکلا حضرات کی طرف کوئی منہ نہیں کرتا۔ڈاکٹر میاں زاہد نے مزید کہا کہ 85 فیصد خدمات پرائیویٹ ہیلتھ سیکٹر فراہم کر تا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں صر ف 15 فیصد مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا تاہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو مجبور نہ کیا جائے ورنہ ہسپتال اور کلینک بند کرکے سڑکوں پر احتجاج شروع کر دینگے ۔