کامونکے :جیب تراشوں نے پیسے اور موبائل فونز نکال لئے
کامونکے (نامہ نگار )جیب تراشوں نے دو افراد کے پیسے اور موبائل فونز نکال لئے ۔گزشتہ روز رسولنگر کا یونس مین بازار میں خریداری کررہا تھا کہ۔۔۔
جیب تراش ہجوم کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُسکا موبائل فون نکال کر لے گیا جبکہ چیانوالی کا اعظم موڑ ایمن آباد سے رکشہ میں آرہا تھا کہ اس دوران ہمراہ بیٹھا جیب تراش اُسکے دس ہزارروپے اور موبائل فون نکال کر فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔