باپ اور بھا بھی پر کٹر سے حملہ ،مجرم کو 6 سال قید

باپ اور بھا بھی پر کٹر سے حملہ ،مجرم کو 6 سال قید

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر باپ اور بھابھی پر کٹر سے قاتلانہ حملہ کرنے کا مقدمہ،سینئر سول جج نے مجرم کو 6 سال قید کا حکم دیدیا ۔

 سینئر سول جج کریمینل ڈویژن کی عدالت میں تعینات اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عابد رشید رانجھا نے فیصلہ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مجرم یاسر نذیر کو عدالت نے 6 سال قید اور 22 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے ۔ یاسر نذیر نشہ کا عادی تھا والد نذیر حسین اپنے بیٹے کو نشہ سے منع کرتا ، 31 جولائی 2023 کو کلر آبادی میں واقع اپنے گھر میں یاسر نذیر نے نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر کٹر سے والد نذیر حسین کی شہ رگ کاٹنے کی کوشش کی جس سے وہ زخمی ہوا جبکہ مجرم نے بھابھی صائمہ کو بھی کٹر کے وار سے زخمی کر دیا۔ ملزم بھائی کے خلاف ظفر اقبال نے تھانہ باغبانپورہ میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں