ڈسکہ پسرورروڈکئی دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار
ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) دجنوں دیہات کو ملانے والا ڈسکہ پسرورروڈکئی دہائیوں سے خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ ڈسکہ پسرور روڈگزشتہ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہے اگر اس شاہراہ کی اہمیت کی بات کی جائے تو ڈسکہ سے درجنوں دیہات کو ملانے والی شاہراہ ہے ،
اسی شاہراہ پرٹی بی کے علاج کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والاپنجاب کا واحدٹی بی کیئرسینٹر اور سبزی وفروٹ منڈی بھی ہے جہاں پرروزانہ سینکڑوں افراد خریدوفروخت کیلئے آتے ہیں تھوڑی سی بھی بارش ہوجائے تو کئی کئی روز پانی کی نکاسی نہیں ہوتی جس سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہاں سے اٹھنے والی گردو غبار سے شہری سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔شہریوں نے صوبائی زیر بلدیات میاں ذیشان رفیق سے نوٹس لینے اور جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔