حافظ آباد:قوانین کی خلاف ورزی‘ڈرائیورز کیخلاف کارروائی

حافظ آباد:قوانین کی خلاف ورزی‘ڈرائیورز کیخلاف کارروائی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )زیرو ایکسیڈنٹ کا ہدف اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا جب تک محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کا شعورمعاشرے میں اجاگر نہ ہوجائے اور ہرروڈ یوزر اس پر عمل کرنا اپنی ذمہ داری نہ سمجھ لے ۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پاکستان میں ہرسال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں جبکہ زخمی اورمعذور ہونے والوں کی تعداد بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے ۔ سب سے زیادہ حادثات ٹریفک سگنل اور ون وے کی خلاف ورزی پر پیش آتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی ٹریفک زبیراحمد نے ون وے کی خلاف ورزی ،کالے شیشوں کااستعمال کرنے والے بااثر افراد ،اوورلوڈنگ ودیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کالے شیشے اور ون وے کی خلاف ورزی، اوولوڈنگ ودیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بھاری جرمانوں سمیت مقدمات بھی درج کئے جائیں گے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سے زائد ڈرائیورں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیرکی ہدایات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مزیدکاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں ۔ ان اقدامات سے عوام میں قانون کا احترام پیدا ہوا ہے اور حادثات میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں