لدھیوالہ :غیر قانونی شکارکرنیوالوں کا وائلڈ ٹیم پر حملہ

لدھیوالہ :غیر قانونی شکارکرنیوالوں کا وائلڈ ٹیم پر حملہ

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ میں پابندی کے باوجود غیر قانونی شکار کرنے والوں پر وائلڈ لائف ٹیم کا چھاپہ، مسلح افراد نے وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کر دیا۔

 انسپکٹر پر پسٹل تان لیا قبضہ میں لی گئیں 250 شار قیں چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس نے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر محمد عمیر نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر حافظ آباد روڈ لدھیوالہ میں کھڑے شکاری قاسم کے قبضے سے غیر قانونی شکار کی گئیں 250شار ق برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں جس پر قاسم اور اس کے ساتھیوں غلام عباس ،الیاس اور اشرف نے وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کر دیا اور انسپکٹر عمیر پر پسٹل تان کر اس سے قبضے میں لی گئیں 250شارک چھین کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے تھانہ لدھیوالہ پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف ٹیم کے انسپکٹر عمیر کی درخواست پر ملزمان قاسم ،الیاس ،غلام عباس اور اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں