تتلے عالی:دیور نے چھری سے حملہ کرکے بھابھی کو زخمی کردیا
تتلے عالی(نامہ نگار ) گھمن والا میں دیور نے بھابھی کو چھری اور پتھر مار کر زخمی کر دیا۔
نواحی گاؤں گھمن والا کی( خ بی بی)زوجہ طارق گھر موجود تھی کہ اس کے دیور شاہدنے آکر چھری اور پتھر سے حملہ کر دیا جس سے وہ لہولہان ہو گئی، دس سالہ بیٹی (ز)کو بھی پتھر مارا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔