راہوالی :خاتون منشیات فروش گرفتار ، ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآ مد
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ کے سب انسپکٹر شہباز انصاری نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون سے 1620گرام ہیروئن اور کار سوار دو افراد سے 2بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ۔
اقرا افضل درباد پیروشہید کے قریب منشیات لے کر گاہک کے انتظار میں کھڑی تھی ، پولیس نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ حراست میں لیا تو شاپنگ بیگ سے 1620گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔ ڈی سی کالونی سے پیروشہید کی طرف آنے والی کار نمبر LEH-8082 کو مشکوک جان کر روکا تو اسکی تلاشی لی تو سوارعمر سجاد سکنہ چک نظام اور ساجد محمود سکنہ منڈیالہ وڑائچ سے دو بوتل شراب برآمد ہوئی ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔