انجینئرنگ،ہیلتھ کیئر ایکسپو کا آج آغاز ،گوجرانوالہ کی 30کمپنیاں شرکت کرینگی

 انجینئرنگ،ہیلتھ کیئر ایکسپو  کا آج آغاز ،گوجرانوالہ کی  30کمپنیاں شرکت کرینگی

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)پاکستان کی سب سے بڑی انجینئرنگ اور ہیلتھ کیئر ایکسپو کا آغاز آج سے ایکسپو سینٹر لاہور میں ہونے جا رہا ہے۔

 مقامی صنعتوں کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے گوجرانوالہ بزنس سینٹر نے اس ایکسپو میں میڈ ان گوجرانوالہ انکلوژر قائم کیا ہے ، جہاں گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے 30کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن کا تعلق گوجرانوالہ کے مختلف صنعتی شعبوں سے ہے ، اس موقع پر چیئرمین سینٹر احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پروموشن کے اگلے مرحلے میں ہم انٹرنیشنل ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹرز کے قیام پر کام کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں