بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کیلئے 3500 سکھ یاتری آ ج ایمن آ باد پہنچیں گے

بیساکھی کی تقریبات میں  شرکت کیلئے 3500 سکھ یاتری  آ ج ایمن آ باد پہنچیں گے

کامونکے (نامہ نگار )بیساکھی کی تقریبات میں آج بھارت سے 3 ہزار پانچ سو سکھ یاتری ایمن آباد گودروارہ روڑی صاحب پہنچیں گے ۔

 سکھ برادری کے مذہبی تہوار و بیساکھی کی 326ویں تقریب آج گوردوارہ رو ڑی صاحب ایمن آباد میں منعقد کی جائیگی جس میں بھارت سے آنے والے ہزاروں مردوخواتین سکھ یاتری شرکت کریں گے ۔اس موقع پر سکھ مہمانوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں جبکہ محکمہ صحت اور ریسکیو1122کے ابتدائی امداد کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں