سائرہ افضل تارڑ کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا تفصیلی دورہ

 سائرہ افضل تارڑ کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا تفصیلی دورہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کوآرڈینیٹر ٹو چیف منسٹر برائے صحت و بہبود آبادی سائرہ افضل تارڑ کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ، سائرہ افضل تارڑ نے ماڑی ٹھاکراں، ماڑی بھنڈراں اور بدو رتہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورہ کے دوران ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حمزہ تارڑ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نائلہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر معیز منصور اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عمر منیر بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران انہوں نے کلینکس میں فراہم کی جانے والی پرائمری ہیلتھ کیئر سروسز، مریضوں کے رجسٹریشن سسٹمز،ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سروس ڈیلیوری کو سراہتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ تمام سٹاف حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق مریضوں کو بہترین اور بلاتعطل سروسز کی فراہمی یقینی بنائے ۔انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ صحت و بہبود آبادی دیہی و پسماندہ علاقوں میں یکساں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں